اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ کے میٹرنٹی ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان - اننت ناگ میں موجود زچہ بچہ ہسپتال

ضلع اننت ناگ کے میٹرنٹی اینڈ چائلڈ کیئر ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی کمی کی وجہ سے بیماروں اور تیمارداروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اننت ناگ کے میٹرنٹی ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان
اننت ناگ کے میٹرنٹی ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

By

Published : Oct 7, 2021, 7:09 PM IST

Updated : Oct 7, 2021, 7:49 PM IST

اننت ناگ میں موجود زچہ بچہ ہسپتال جنوبی کشمیر کا واحد ہسپتال ہے۔ دراصل یہ ہسپتال جنوبی اضلاع پلوامہ، شوپیاں، کولگام اور اننت ناگ کے علاوہ وادی چناب کے لوگوں کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے۔

اننت ناگ کے میٹرنٹی ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

یہی وجہ ہے کہ اس ہسپتال میں روزانہ مریضوں اور تیمارداروں کا کافی ہجوم رہتا ہے تاہم ستم ظریفی ہے کہ ہسپتال میں بنیادی سہولیات کی کمی دیکھی جارہی یے۔ ہسپتال میں جگہ کی تنگی کے علاوہ صفائی کا ناقص انتظام دیکھا جارہا ہے اور ڈرینج نظام بھی ناکارہ ہوچکا ہے۔

وہیں ہسپتال کے اندر چوہے اور باہر آوارہ کتے گھومتے رہتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ہسپتال میں چوہوں نے ایک نوزائدہ بچے کی انگلی کترکر اسے زخمی کردیا تھا۔ جب کہ آوارہ کتے کئی تیمارداروں کو زخمی کرچکے ہیں، جس کے بعد ہسپتال میں موجود تیمار دار اور بیمار خوف محسوس کررہے ہیں۔

ہسپتال کی عمارت کافی پرانی ہوچکی ہے، جسے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کی جانب سے کئی بار غیر محفوظ بھی قرار دیا جاچکا ہے۔ اس کے باوجود مذکورہ ہسپتال میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اگرچہ حکومت کی جانب سے ایم سی سی ایچ ہسپتال کو رحمت عالم ہسپتال میں منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

تاہم آخری مرحلہ میں رحمت عالم ہسپتال کو بھی غیر محفوظ قرار دیا گیا۔ جس کی وجہ سے زچہ بچہ ہسپتال کی منتقلی کے آثار فی الحال نظر نہیں آرہے ہیں۔ تیمارداروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں بنیادی ضروریات اور جگہ کی کمی کی وجہ سے کافی مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے حکام سے ہسپتال کی مرمت کرانے کا مطالبہ کیا۔ ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ جگہ کی تنگی کی وجہ سے اسٹاف کو بھی کافی پریشانیوں کا سامنا ہے تاہم ہسپتال میں کام کاج معمول کے مطابق جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ حکام کی جانب سے ہسپتال کی منتقلی کو لے کر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔

Last Updated : Oct 7, 2021, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details