اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ: گیس خارج ہونے کے نتیجے میں تین افراد جھلس گئے - گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ

ٹنگپاوا ساگم میں گیس خارج ہونے کے نتیجے میں تین افراد کے جھلسنے کی اطلاع ہے۔ جھلسنے والے افراد کو جی ایم سی منتقل کیا گیا ہے۔

Kokranag: Three people were burnt due to gas leak
کوکرناگ: گیس خارج ہونے کے نتیجے میں تین افراد جھلس گئے

By

Published : Oct 27, 2020, 12:28 AM IST

کوکرناگ کے ٹنگپاوا ساگم میں آج شام دیر گئے مشتاق احمد بٹ ساکینہ ٹنگپاوا کے گھر میں گیس خارج ہونے کے نتیجے آگ نمودار ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس گئے۔

زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے کوکرناگ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے تینوں افراد کو بہتر علاج کی غرض سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جھلسنے والے تین افراد میں سے مشتاق احمد کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ دو افراد جن میں سرتاج احمد بٹ ولد بشیر احمد اور جوزنین احمد ولد بشیر احمد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ تینوں کا تعلق کوکرناگ کے ٹنگپاوا علاقے سے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details