ضلع اننت ناگ کی تحصیل کوکرناگ کے دندیپورہ علاقے میں موجود گاوں پہلی پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو بہت پریشانیوں کا سامنا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں بھی گاوں بجلی سے محروم رہتا ہے۔ علاقے میں ٹرانسفارمر ہر مہینے خراب ہوجاتا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ اندھیرے میں رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
133کنبوں پر مشتمل پہلی پورہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی نے مذکورہ علاقہ کے لئے محض 100 کلو واٹ کا ٹرانسفارمر لگایا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر اوور لوڈنگ کا شکار ہو جاتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گاوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بوسیدہ ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی علاقے میں ترسیلی لائینوں کا نظام محض ایک تار پر مشتمل ہے، جبکہ بجلی کے کھمبے اپنی آخری سانسے لے رہے ہیں۔