اردو

urdu

ETV Bharat / state

Son Fails in 12th, Mother Dies of Heart Attack: بارہویں میں فرزند ناکام، والدہ دل کا دودہ پڑنے سے ہلاک - کوکرناگ والدہ دل کا دودہ پڑنے سے ہلاک

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک خاتون اپنے فرزند کے بارہویں جماعت میں ناکامی کی خبر کو برداشت نہ کرکے دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہو گئی۔ Son fails in 12th mother dies of heart attack

ا
ا

By

Published : Jun 10, 2023, 12:20 PM IST

Updated : Jun 10, 2023, 1:08 PM IST

اننت ناگ (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں کوکرناگ کے دنویٹھ پورہ علاقے میں ایک خاتون کی اُس وقت واقع ہو گئی جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا فرزند 12ویں جماعت کے امتحان میں ناکام ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعہ کی سہ پہر بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا جسں میں مجموعی طور 65فیصد طلبہ کو کامیاب قرار دیا گیا۔ اس امتحان میں لڑکوں کی پاس فیصد61 رہی جبکہ لڑکیوں کی پاس فیصد 68 قرار دی گئی۔

کوکرناگ کے باشندوں نے بتایا کہ دنویٹھ پورہ کے محمد رفیق ملک کی اہلیہ جمیلہ اختر کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسے فوری طور پر ایس ڈی ایچ کوکرناگ پہنچایا گیا تاہم ہسپتال میں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی خاتون کی موت واقع ہو چکی تھی۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ متوفیہ کو اُس وقت دل کا دورہ پڑا جب اسے معلوم ہوا کہ اس کا فرزند بارہویں جماعت کے امتحان میں ناکام ہو چکا ہے۔ خاتون کی موت کے بعد علاقے میں سراسیمگی کا ماحول ہے اور اُسے پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔

گزشتہ روز بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں مجموعی طور 65فیصد طلباء اور 68 فیصد طالبات کو کامیاب قرار دیا گیا۔ اس مرتبہ بھی ایک بار پھر لڑکیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے لڑکوں پر سبقت حاسل کر لی۔ وہیں اس مرتبہ بارہویں جماعت کے امتحان میں ایک خواجہ سرا امیدوار نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے امتیازی نمبرات (Distinction) سے امتحان پاس کیا۔ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع سے تعلق رکھنے والی انشاء مشتاق - جو سنہ 2016میں پیلٹ لگنے سے بینائی سے محروم ہوئی تھی - نے بھی 315نمبرات حاصل کرکے بارہویں جماعت کا امتحان پاس کر لیا۔

مزید پڑھیں:Pellet-blinded Girl Clears 12th Board Exams پیلٹ گن کی متاثرہ کشمیری لڑکی بارہویں جماعت کے امتحان میں کامیاب

مجموعی طور سرکاری اسکول کے 2 طلباء اور پرائیوٹ اسکول کے 1 طالب علم نے پہلی پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں ارتضیٰ منظور جس نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول زڈی بل سرینگر میں کامرس اسٹریم میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مہوین وانی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول امیرا کدل سرینگر سے آرٹس اسٹریم میں پہلی پوزیشن اور شاہد بشیر نے فیاض ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نوگام سرینگر میں سائنس اسٹریم میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Last Updated : Jun 10, 2023, 1:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details