کوکرناگ:سماجی جرائم کے خلاف اپنی مسلسل کوششوں میں پولیس تھانہ کوکرناگ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او کوکر ناگ نثار احمد ہرّہ کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کوکرناگ منصور ایاز کی نگرانی میں ناجائز شراب کی اسمگلنگ کی مخصوص اطلاع پر ایک گھر کی تلاشی لی اور چیکنگ پر محمد یوسف المعروف چولا ولد حسین شیخ کو گرفتار کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص کوکرناگ کے ہلر علاقے کا رہائشی ہے، مذکورہ شخص سے شراب کی 76 بوتلیں ضبط کر لی گئی ہیں، جب کہ اس کے گھر سے 9 بوتلیں وہسکی کی اور 27500 نقدی روپیے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
اس معاملے میں کوکرناگ پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 12/2023 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جب کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ ادھر مقامی لوگوں کی جانب سے پولیس کی اس کارروائی کو کافی سراہا گیا، کوکرناگ پولیس نے تمام لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ ان معاملات کو لے کر اپنا تعاون کریں اور اپنے پڑوس میں غیر سماجی سرگرمیوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔