اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوکرناگ کے عوام طبی سہولیات سے محروم

مقامی خواتین کا کہنا ہے 'جب بھی ان کے یہاں کوئی بیمار پڑ جاتا ہے تو بیمار کو چارپائی پر اٹھا کر تقریباً آٹھ کلومیٹر دور اکنگام لے جانا پڑتا ہے، جس کے سبب انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

علاقے میں بخار کی ٹیبلٹ ملنا بھی محال
علاقے میں بخار کی ٹیبلٹ ملنا بھی محال

By

Published : Feb 16, 2021, 7:59 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اندروان کانڑیوارہ میں طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی وجہ سے کثیر آبادی کو شدید قسم کی مشکلات درپیش ہیں۔

حکومت کی جانب سے آئے روز علاقے میں طبی سہولیات پہنچانے کی غرض سے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں۔ وہیں، زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے۔

کوکرناگ کے عوام طبی سہولیات سے محروم

مقامی خواتین کا کہنا ہے 'جب بھی ان کے یہاں کوئی بیمار پڑ جاتا ہے تو بیمار کو چارپائی پر اٹھا کر تقریباً آٹھ کلومیٹر دور اکنگام لے جانا پڑتا ہے، جس کے سبب انہیں عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

ان کا کہنا ہے 'خراب موسم کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ چاہے بارش ہو یا برفباری، انہیں ہنگامی حالت میں خراب موسم کی پرواہ کئے بغیر مریض کو ہسپتال پہنچانا پڑتا ہے، اور اس کے علاوہ مسافر گاڑیوں کے فقدان کی وجہ سے انہیں پیدل ہی ہسپتال کا رخ کرنا پڑتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بجبہاڑہ میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکہ

چھے سو خاندانوں پر مشتمل اندرون کے لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کوئی پرائیویٹ کلینک بھی موجود نہیں۔ ستم ظریفی تو یہ ہے کہ علاقے میں معمولی سر درد کی گولی ملنا بھی ناممکن ہے۔

وہیں، ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس سلسلے میں چیف میڑیکل آفیسر ڈاکٹر مختار احمد شاہ سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران علاقے کا دورہ کریں گے اور اسی لحاظ سے وہاں ایڈ سینٹر قائم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details