اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kokernag Encounter Update کوکرناگ گڈول تصادم اندھیرے کی وجہ سے کل صبح تک معطل - کوکرناگ تصادم میں ماہر ماؤنٹین کلیمبر فورس طلب

اننت ناگ ضلع کے کورکرناگ کڈول علاقے میں منگل کی شام شروع ہوئے تصادم میں اب تک چار حفاظتی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تصادم آرائی تیسرے روز بھی جاری رہا۔ آپریشن کے دوران ماہر ماؤنٹین کلیمبر فورس کی بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ عسکری مخالف آپریشن میں ڈرون اور چاپر سروس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

kokernag-gadool-encounter-suspended-for-night-due-to-darkness
کوکرناگ گڈول تصادم اندھیرے کی وجہ سے کل صبح تک معطل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 10:09 PM IST

کوکرناگ گڈول تصادم اندھیرے کی وجہ سے کل صبح تک معطل

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ گڈول میں جاری تصادم آج تیسرے روز بھی جاری رہا۔دن بھر وقفہ وقفہ سے گولہ باری جاری رہنے کے بعد جمعہ کی شام کے بعد کل صبح تک آپریشن کو معطل کر دیا گیا۔اندھیرا ہونے کے سبب سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کو ہفتہ کی صبح تک معطل کر دیا گیا۔بدھ کے روز شروع ہونے والے اس تصادم میں اب تک تین اعلی فسران سمیت فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔


واضح رہے کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر کوکرناگ کے جنگلاتی علاقہ گڈول میں سرچ آپریشن شروع کیا۔تاہم علاقہ میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کیا جس دوران 19 راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دوچک اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں بٹ شدید زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہوگئے تھےے۔ اس حملے میں کئی دیگر سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سے جمعہ کے روز ایک سکیورٹی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے ساتھ ہی اس تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

بتادیں کہ گڈول علاقہ ایک جنگلاتی علاقہ ہے۔ مذکورہ گاؤں گھنے جنگلات سے گھری ایک اونچی پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ذرائع کے مطابق اُسی پہاڑی میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ موجود ہے۔سکیورٹی فورسز کی جانب سے مذکورہ پہاڑی پر توجہ مرکوز کی گئی ہےاور مشکوک مقام پر لگاتار گولہ باری کی جارہی ہے۔اس آپریشن میں فوج کے اضافہ دستے قائم کئے گئے ہیں اور پہاڑوں پر چھڑنے کی مہارت رکھنے والے ماؤنٹین کلیمبرس فورس کی بھی مدد طلب کی گئی۔سکریت پسندوں پر نظر رکھنے اور ان کا سراغ لگانے کے لئے ڈرون اور چاپرس کا استعمال بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:


جمعہ کی صبح سے وقفہ وقفہ سے مشکوک مقام پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کی جاری یے اور آہستہ آہستہ سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے ٹھکانہ کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں، تاکہ چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں کو جلد از جلد ہلاک کیا جائے۔وہیں گولہ باری اور فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور مذکورہ علاقہ میں مقامی لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details