اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kokernag Encounter Update: عسکری مخالف آپریشن میں ڈرون، چاپرس کا استعمال - جنوبی کشمیر انکاؤنٹر تیسرے روز بھی جاری

جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں جاری تصادم جمعہ کو تیسرے بھی جاری رہا۔ تصادم میں اب تک چار سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ آپریشن کے دوران ماہر ماؤنٹین کلیمبر فورس کی بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ عسکری مخالف آپریشن میں ڈرون اور چاپر سروس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 7:48 PM IST

کوکرناگ انکاؤنٹر، تیسرے روز بھی آپریشن جاری

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ، گڈول میں جاری تصادم آرائی جمعہ کو بھی جاری رہی۔ بدھ کے روز شروع ہوئے اس تصادم میں اب تک تین اعلیٰ فسران سمیت فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم اب تک کسی بھی عسکریت پسند کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر کوکرناگ کے جنگلاتی علاقہ گڈول میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا، تاہم علاقہ میں چھپے عسکریت پسندوں نے سرچ پارٹی پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 راشٹریہ رائفلز کے کرنل منپریت سنگھ اور میجر آشیش دوچک اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایون بٹ ہلاک ہو گئے۔ جبکہ جمعہ کو ایک اور سیکورتی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جس کے ساتھ ہی اس تصادم میں ہلاک ہونے والے فورسز اہلکاروں کی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

گڈول علاقہ ایک جنگلاتی علاقہ ہے جو گھنے جنگلات سے گھرے ایک اونچی پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اُسی پہاڑی میں عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ موجود ہے۔ فورسز کی جانب سے اس پہاڑی پر ہی اس وقت توجہ مرکوز کی جا رہی ہے اور مشکوک مقام پر لگاتار گولہ باری کی جا رہی ہے۔ اس آپریشن میں فوج کے اضافہ دستے بھی طلب کیے گئے ہیں اور پہاڑوں پر چڑھنے کی مہارت رکھنے والے ماؤنٹین کلیمبر فورس کی بھی مدد طلب کی گئی ہے۔ عسکریت پسندوں پر نظر رکھنے اور ان کا سراغ لگانے کے لئے ڈرون اور چاپرس کا استعمال بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Kokernag Encounter, Firing Resumes: کوکرناگ انکاؤنٹر سائٹ پر دھماکوں کی گن گرج پھر سے شروع

جمعہ کی صبح سے ہی وقفہ وقفہ سے مشکوک مقام پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کی جاری ہے اور آہستہ آہستہ سکیورٹی فورسز عسکریت پسندوں کے ٹھکانہ کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں تاکہ چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں کو جلد از جلد ہلاک کیا جا سکے۔ وہیں گولہ باری اور فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور گڈول علاقہ میں مقامی لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details