کوکرناگ (اننت ناگ):ضلع اننت ناگ کے گڈول کوکرناگ میں جاری تصادم آج پانچویں روز بھی جاری رہا۔ دن بھر وقفہ وقفہ سے گولہ باری جاری رہنے کے بعد اتوار کی شام کے بعد کل صبح تک آپریشن کو معطل کر دیا جائے گا۔ اندھیرا ہونے کے سبب سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کو پیر کی صبح تک معطل کر دیا گا۔ بدھ کے روز شروع ہونے والے اس تصادم میں اب تک تین اعلی فسران سمیت فورسز کے چار اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دیگر دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
دریں اثناء سکیورٹی فورسز نے معرکہ آرائی پر موجود ایک غار کے ٹھکانے سے ایک جلی ہوئی لاش برآمد کی ہے۔ وہیں مذکور لاش کی شناخت کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کیا گیا ہے تاکہ عسکریت پسند کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔انہوں نے بتایا کہ کمین گاہ کو مارٹر شیلوں سے تباہ کیا گیا ہے۔ان کے مطابق چونکہ یہ دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہے لہذا آپریشن میں مزید کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کے کیمرا کے ذریعے تصادم کی جگہ تین لاشوں کو دیکھا گیا ہے تاہم سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہاں پر مزید عسکریت پسند موجود ہیں۔
بتادیں کہ گڈول کوکرناگ علاقے میں بدھ کی دوپہر شروع ہوئے تصادم آرائی میں اب تک چار حفاظتی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ مزید دو اہلکاروں کو تصادم آرائی میں زخمی ہوئے، حالانکہ تصادم آرائی پانچویں روز بھی جاری رہی۔ آپریشن کے دوران ماہر ماؤنٹین کلیمبر فورس کی بھی مدد طلب کی گئی ہے جبکہ عسکری مخالف آپریشن میں ڈرون اور چاپر سروس کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔