جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حلقہ انتخاب کوکرناگ کے گڈول علاقے میں قریب 30 کنال سرکاری اراضی تحصیلدار کوکرناگ کی سربراہی میں محکمہ مال کے اہلکاروں کی ٹیم نے بازیاب کرکے اراضی کو مقامی ہائر اسکنڈری اسکول کے سپرد کر دیا۔ Kokernag Administration Retrieves 30 Kanal State Land محکمہ مال کے اہلکاروں نے قبضہ میں لی گئی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کر کے دوبارہ تجاوزات کو روکنے کے لیے سائن بورڈ نصب کر دیے۔
تحصیلدار کوکرناگ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں قائم ہائر سیکنڈری اسکول میں معقول جگہ کی عدم موجودگی سے طلبہ کے ساتھ ساتھ عملہ کو بھی کئی مشکلات کا سامنا درپیش تھا۔ 30 Kanal State Land Retrieved In Kokernagجسے دور کرنے کی غرض سے انتظامیہ حرکت میں آگئی اور اراضی کو بازیاب کر کے ہائر سکینڈری اسکول کے سپرد کر دیا۔