اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک منی بس زیر رجستریشن نمر JK22-4976 کوکرناگ سے اننت ناگ کی طرف جا رہی تھی، ٹنگپاوا گرڈ سٹیشن کے قریب ایک لوڈ کیریئر زیر رجسٹریشن نمبر JK03-2595 سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں منی بس الٹ گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کے لئے ضلع اننت ناگ کے جی ایم سی منتقل کیا گیا ہے۔ زخمی افراد کا اسپتال میں علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے، زخمیوں میں سے دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Kokernag Accident five injured سڑک حادثہ میں پانچ افراد زخمی، دو کی حالت نازک - کوکرناگ حادثہ
ضلع اننت ناگ کے ٹنگپاوا، کوکرناگ علاقے میں جمع کی صبح ایک دلدوز سڑک حادثے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں جن میں سے دو خواتین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں جیسے ہی حادثہ کی خبر موصول ہوئی، وہ فوراً موقع پر پہنچ گئے اور بچاؤ مہم شروع کی گئی۔ مقامی باشندوں نے سڑک سے الٹ گئی گاڑی میں سوار سبھی زخمیوں کو باہر نکال کر فوری طور ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی افراد کی شناخت شاہدہ دختر غلام قادر ساکنہ خان صاحب، بڈگام۔ درخشاں دختر محمد امین ساکنہ ناگن۔ جولی اہلیہ شبیر احمد ساکن دنویٹھ پورہ۔ شاہد علی ساکنہ کانڈیوارہ اور محمد اقبال ولد محمد عبد اللہ ساکن تکیہ ماگم کے طور ہوئی ہے۔ اننت ناگ پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:Anantnag Road Accident اننت ناگ میں سڑک حادثہ، آٹھ افراد زخمی