جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقہ میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک کسان میلہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کسانون کی کثیر تعداد موجود تھی، اس موقع پر چیف ایگریکلچر افسر، جوائنٹ ڈائریکٹر سمیت متعلقہ محکمہ سے وابستہ کئی افسران موجود رہے۔Agriculture Department Organised Kissan Mela In Anantnag
Kisan mela cum Awerness progam محکمہ زراعت کی جانب سے اننت ناگ میں کسان میلہ کا انعقاد - محکمہ زراعت کی جانب سے میلہ کا انعقاد
چیف ایگریکلچر آفیسر اعجاز حسین نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد کا مقصد کسانوں کو مذکورہ اسکیمز کے بارے میں بیدار کرنا تھا ،تاکہ وہ ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ کسان بیمہ یوجنا کا آن لائن پورٹل 30 اکتوبر سے باضابطہ طور شروع ہو جائے گا ،جس کے بعد کسان اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔Agriculture Department Organised Kissan Mela In Anantnag
میلے کے دوران کسانوں کو مختلف سرکاری اسکیمز جیسے کسان کریڈٹ کارڈ، فصل بیمہ یوجنا، پی ایم کسان اسکیموں سے متعق کسانوں کو معلومات فراہم کی گئی ۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف ایگریکلچر آفیسر اعجاز حسین نے کہا کہ اس میلے کے انعقاد کا مقصد کسانوں کو مذکورہ اسکیمز کے بارے میں بیدار کرنا تھا ،تاکہ وہ ان اسکیموں سے استفادہ حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ کسان بیمہ یوجنا کا آن لائن پورٹل 30 اکتوبر سے باضابطہ طور شروع ہو جائے گا ،جس کے بعد کسان اپنا اندراج کرا سکتے ہیں ،تاکہ قدرتی آفات کی زد میں آنے کے بعد کسانوں کو انشورنس اسکیم کے ذریعہ فائدہ پہنچے۔
مزید پڑھیں:Kisan Mela in Poonch: کرشی وگیان کیندر کی جانب سے یک روزہ کسان میلہ