اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: کشمیری پنڈتوں کا احتجاج - ویسو، مٹن، حول پلوامہ، شیخ پورہ

ٹرانزٹ کیمپ کے صدر رنجن جوتشی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کے لیے اچھے مکان کا بندوبست کریں تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

Kashmiri Pandit
شمیری پنڈت

By

Published : Jun 13, 2021, 5:11 PM IST

نوے کی دہائی میں جب وادی میں حالات کافی نامسائد ہو گئے، اُس دوران کشمیری پنڈتوں نے یہاں سے جگموہن کے دور میں ہجرت کی جوکہ ملک کی مختلف ریاستوں میں ابھی رہتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود تقریباً دس ہزار کنبے ایسے ہیں جو ابھی بھی وادی کشمیر میں رہتے ہیں۔

شمیری پنڈت

چند برس قبل اگرچہ مرکزی سرکار کی جانب سے وادی کشمیر میں کشمیری پنڈتوں کی رہائش کے لیے کئی کالونیاں تعمیر کی گئیں، جن میں ویسو، مٹن، حول پلوامہ، شیخ پورہ، خان پورہ بارہمولہ، نٹنوسہ کپوارہ قابل زکر ہے، لیکن اس کے باوجود متعدد کشمیری پنڈت اپنی رہائش گاہوں کو لیکر مطمئن نہیں ہیں۔

آج بجبہاڑہ کے مٹن علاقہ میں قائم مائگرینٹ ٹرنزٹ کیمپ میں رہائش پزیر کئی کشمیری پنڈتوں نے اپنا احتجاج درج کرایا۔

اس موقع پر ٹرنزٹ کیمپ کے صدر رنجن جوتشی نے کہا 'ہم وادی کشمیر میں تقریباً 11 سال سے قیام پذیر ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ 'حکومت نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ان کی باز آباد کاری کے لیے انہیں نوکریاں اور رہائش کے لیے گھر مہیا کیا جائے گا، لیکن گذشتہ 11 سال سے وہ سارے وعدے سراب ثابت ہوئے'۔

یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ: مختلف علاقوں میں سڑکوں پر جاری کام کا جائزہ

ان کا کہنا ہے کہ سرکار نے ان کے لیے جو رہائش گاہیں تعمیر کی ہیں، وہ ان کے لیے اطمینان بخش ثابت نہیں ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے اس مسئلے کی جانب توجہ مرکوز کریں تاکہ ان کی اس مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details