اننت ناگ:اننت چتر دشی کے موقع پر اننت ناگ کے اندر ناگ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ملک کے مختلف حصوں میں مقیم کشمیری پنڈتوں کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بھگوان اننت کی پوجا کی گئی، جبکہ ایک ہون کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس موقعہ پر کشمیری پنڈت نے اننت بھگوان کی زندگی کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔ ہندو مذہب کے مطابق اننت بھگوان نے اننت ناگ کے اندر ناگ میں کئی سالوں تک پوچا کی اور انہوں نے ہندو مذہب کو عام کرنے کے لیے اپنے آپ کو وقف کیا۔انہوں نے اپنی زندگی میں امن و امان بھائی چارے کی پہلی کو ترجیح دی۔ بھگوان اننت کے دہانت کے بعد اننت ناگ ضلع کو بھگوان اننت کا نام دیا گیا۔ ضلع بھر میں چشموں کی کافی تعداد موجود ہونے کی وجہ سے ان کے نام سے ناگ جوڑ دیا گیا اور اننت ناگ نام سے ناگ جوڑا گیا اور ضلع کو اننت ناگ دیا گیا۔