اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کشمیری مہاجرین کا مسئلہ بہت جلد حل کر لیا جائے گا' - ادھم پور

اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے دوسرے مرحلے میں کشمیری مہاجرین کے لیے ضلع ادھم پور اور دہلی میں پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ووٹنگکے بعد کمشمیری پنڈتوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ادھم پور میں کشمیری مہاجرین نے ووٹنگ کی

By

Published : Apr 29, 2019, 12:34 PM IST

Updated : Apr 29, 2019, 12:42 PM IST

عام انتخابات کے چوتھے مرحلے میں اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے لیے جنوبی کشمیر کے کولگام میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان پولنگ شروع ہوئی۔

کشمیری مہاجرین کے لیے، جموں کے ضلع ادھم پور اور دہلی میں پولنگ مراکز قائم کیےگئے ہیں جس میں 89 رائے دہندگان نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

اپنا جمہوری حق استعمال کرنے کے بعد ایک ووٹر نے کہا کہ مجھے جمہوریت پر پورا بھروسہ ہے اور کشمیری مہاجرین کا مسئلہ بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں

انہوں نے کہا کہ تقریباً 30 برسوں سے کشمیری پنڈت ریاست سے باہر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ بہت جلد ان پریشانیوں کا حل تلاش کر لیا جائے گا۔

اننت ناگ پارلیمانی حلقےمیں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی،کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر اور نیشنل کانفرنس کے امیدوار ریٹائرڈ جسٹس حسنین مسعودی اور بی جے پی کے صوفی یوسف کے درمیان مقابلہ ہے۔

اننت ناگ سیٹ پر تین مراحل میں ووٹنگ ہو نی ہے۔

پہلے مرحلےمیں 23 اپریل کو پولنگ ہو ئی تھی، اس دوران صرف 13.63 فیصد ووٹ ڈالے گئے تھے۔

Last Updated : Apr 29, 2019, 12:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details