اننت ناگ:وادی کشمیر میں گزشتہ شب سے میدانی علاقوں اور کوہساروں میں برفباری ہونے کے بعد خشک سرد موسم میں تبدیلی واقع ہوئی ہے جب کہ درجہ حرارت میں کافی بہتری آئی ہے۔ وادی میں گزشتہ کئی ہفتوں سے موسم مسلسل خشک تھا، جس کی وجہ سے خاص طور پر رات کے درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی تھی، منفی درجہ حرارت کے سبب معمول زندگی متاثر ہو رہی تھی۔ شدید سردی کی وجہ سے لوگ خصوصاً بچے اور عمر رسیدہ افراد بیمار ہو رہے تھے، تاہم بارش ہونے کے بعد موسم میں کافی بہتری آئی ہے جب کہ شبانہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ Fresh Snowfall, Rain lash Kashmir Valley
Rain lash Kashmir Valley وادی میں بارش اور ہلکی برف باری - کشمیر کا موسم
وادی کشمیر میں بارشوں اور ہلکی برفباری کے بعد درجہ حرارت میں بہتری آئی اور لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ Fresh Snowfall, Rain lash Kashmir Valley
وادی میں بارش اور ہلکی برف باری
لوگوں کا کہنا ہے کہ موسم میں بہتری آتے ہی انہیں کافی حد تک راحت ملی ہے، خشک سردی کی وجہ سے معمول زندگی کافی متاثر ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں کے بعد وائرل بیماریوں سے بھی نجات ملے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 11 دسمبر سے 20 دسمبر تک موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ Fresh Snowfall, Rain lash Kashmir Valley
یہ بھی پڑھیں :Weather Update Kashmir کشمیر میں ہلکی برفباری کی پیشن گوئی