اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانڈی وارہ کوکرناگ میں 7 برس گزرنے کے بعد بھی ہسپتال نامکمل - جنوبی کشمیر

جنوبی ضلع اننت ناگ کے کانڈی وارہ کوکرناگ میں سات سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود ہسپتال مکمل نہیں ہو پایا ہے جس کی وجہ سے اس گنجان آبادی والے علاقے کو کئی مشکلات کا سامنا درپیش ہے۔

کانڈی وارہ کوکرناگ میں 7 برس گزرنے کے بعد بھی ہسپتال نامکمل
کانڈی وارہ کوکرناگ میں 7 برس گزرنے کے بعد بھی ہسپتال نامکمل

By

Published : Jul 8, 2020, 11:10 PM IST

لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے میں ہسپتال نہ ہونے کے سبب مقامی لوگ بیمارں کو کوکرناگ کے سب ڈیسٹرکٹ ہسپتال لے جاتے وقت اُنہیں پہلے مین روڑ تک پنہچنے کے لیے چار کلومیٹر کا پہاڑی راستہ طے کرنا پڑتا ہے۔

کانڈی وارہ کوکرناگ میں 7 برس گزرنے کے بعد بھی ہسپتال نامکمل

لوگوں کے مطابق مقامی علاقہ میں درد ذہ میں مبتلا قدیم زمانے کی طرح خواتین کو چارپائی پر اٹھا کر ہسپتال لے جانے میں بہت سارے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برف باری کے موسم میں علاقے کی کثیر آبادی کو بیمار کو ہسپتال پہنچانا ان کے لیے ایک بڑا چیلینج ہوتا ہے۔ جسے پورا کرنے کے لیے نہ صرف بیمار کو بلکہ تیمارداروں کو بھی اپنی جانیں جوخم میں ڈالنی پڑتی ہے۔

لوگوں کے مطابق اگرچہ محکمہ صحت کی جانب سے علاقہ کی گنجان آبادی کے لیے ایک ایمبولینس مختص کی گئی تھی، تاہم نامعلوم وجوہات پر محکمہ صحت نے مذکورہ ایمبولینس کو واپس اپنی تحویل میں لیا۔

مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ اپنی اس مشکلات کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن انہیں ہر بار جھوٹے وعدوں اور جھوٹے دلاسوں کے سوا کچھ اور حاصل نہیں ہوا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب یہ معاملہ ایس ڈی ایم کوکرناگ اویس مشتاق کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ وہ بلاک میڈیکل آفیسر کوکرناگ کے ساتھ رابطہ قائم کر کے کانڈیوارہ کے ہسپتال پر جلد ہی کام شروع کروا دینگے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details