اردو

urdu

ETV Bharat / state

وادی آڑو ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز - شہر آفاق پہلگام

گزشتہ برس دفعہ 370 کی منسوخی کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال سے لیکر رواں برس کووڈ 19 لاک ڈاون کے لمبے عرصہ بعد لوگ وادی کے دلکش سیاحتی مقامات کی سیرو تفریح پر جا رہے ہیں۔

وادی آڑو ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز
وادی آڑو ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

By

Published : Oct 6, 2020, 10:56 PM IST

وادی کشمیر کے شہر آفاق پہلگام کی ایک منفرد اور خوبصورت وادئ 'آڑو' ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔

آڑو ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام کی منفرد جگہوں میں سے ایک ہے، جو صدر مقام پہلگام سے تقریبا 12کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

وادی آڑو ان دنوں سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

اگرچہ کووڈ 19 کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی تعداد خاص نظر نہیں آرہی ہے تاہم وادی کے مختلف علاقوں سے روزانہ مقامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد وادئے آڑو کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں آتے ہیں۔ لوگ خاص کر اپنے اہل و عیال کے ساتھ آڑو وادی کی خوبصورتی کا مزہ لیتے نظر آرہے ہیں

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک مقامی سیاح نے کہا کہ وہ پہلی بار کشمیر کے دورے پر آئے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے وہ یہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کر چکے ہیں تاہم آڑو پہلگام کی جگہ انہیں سب سے اچھی لگی ،اونچائی اور سر سبز پہاڑیوں کے درمیان واقع اس جگہ کی سیرو تفریح سے مردہ رگوں جان پیدا ہو سکتی ہے۔

تاہم ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے انہیں کافی مایوسی ہوئی ہے وہیں ہوٹلز اور ریستوراں بند ہونے کے سبب دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ سرکار کو یہاں ضروری سہولیات مہیا رکھنا چاہئے۔

مقامی سیاحوں کا کہنا ہے کہ لمبے عرصہ سے مسلسل اپنے گھروں میں قید رہنے سے وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے تھے۔اسلئے اپنے ذہن کو تروتازہ کرنے کے لئے سیرو تفریح پر نکلنے کے بعد انہیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔ تاہم اپنے جسم اور روح کو ترو تازہ کرنے کے لئے پہلگام کی آڑو وادی سے بڑھ کر اور کوئی موزوں جگہ نہیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details