اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Florence Nightingale Award طبی شعبہ میں بہتر کارکردگی کے عوض احمداللہ وانی اعزاز سے سرفراز - interview of National Florence Nightingale Award

احمداللہ گزشتہ چالیس برسوں سے زائد محکمہ صحت میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ اپریل 2021 میں اسکمز صورہ سے ریٹائر ہوئے۔ حال ہی میں مرکزی حکومت نے وانی کو طبی شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عوض نیشنل فلورینس نائٹنگیل ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا۔National Florence Nightingale Award 2021

kashmir-paramedic-ahmadullah-wani-gets-national-florence-nightingale-award-2021
طبی شعبہ میں بہتر کارکردگی کے عوض احمداللہ وانی اعزاز سے سرفراز

By

Published : Nov 16, 2022, 9:06 PM IST

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے قاضی گند علاقہ سے تعلق رکھنے والے احمداللہ وانی کو طبی شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے عوض نیشنل فلورینس نائٹنگیل ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا۔Kashmir Paramedic Ahmadullah Gets National Florence Nightingale Award2021
احمداللہ گزشتہ چالیس برسوں سے زیادہ محکمہ صحت میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ سرینگر کے اسکمز صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں کام کر رہے تھے اور اپریل 2021 میں وہ ریٹائر ہوگئے۔ احمداللہ وانی نے اسکمز میں پانچ برسوں تک ہاسپٹل انفیکشن کنٹرول ٹیم کے انچارج کے عہدے پر فائز رہے اور کووڈ 19 کے دوران انہیں کووڈ واڈس کے لئے بطور انچارج فائز کیا گیا۔

طبی شعبہ میں بہتر کارکردگی کے عوض احمداللہ وانی اعزاز سے سرفراز

کووڈ 19کے دوران انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کووڈ مریضوں کی بے لوث خدمات میں وہ پیش پیش رہے،جس کے عوض انہیں فلورینس نائٹنگیل ایوارڈ 2021 کے لیے منتخب کیا گیا، جس کے بعد انہیں دلی بلایا گیا اور 7 نومبر کو صدر ہند دروپتی مُرمُو کی جانب سے مذکورہ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد احمداللہ وانی اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے جہاں افراد خانہ سمیت رشتہ داروں اور عام لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کییا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا خیر مقدم کیا گیا۔


ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احمداللہ وانی نے کہا کہ وہ حکومت کا شکر گزار ہیں جنہوں نے مستحق سمجھ کر ان کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد کافی مسرت کا اظہار کر رہے ہیں، اس سے نہ صرف ان کی بلکہ دیگر ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔Interview of Ahmadullah With etv Bharat

مزید پڑھیں:Outstanding Researcher Award 2022 پروفیسر فرخ ارجمند آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ سے سرفراز

وانی نے کہا کہ طبی شعبہ ایک ایسا عظیم شعبہ ہے جہاں لوگوں کی بھرپور خدمت کرنے کا موقعہ ملتا ہے وہیں اس سے منسلک افراد کسی بھی ہنگامی یا وبائی صورتحال کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 نومبر کو نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران مختلف شعبہ جات سے وابستہ ملک کے 51 افراد کو صدر ہند کی جانب سے نیشل فلورینس نائٹنگیل ایوارڈس سے نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details