اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے اسلحہ برآمد - ای ٹی وی بھارت

پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی کے دوران کمین گاہ پر چھاپہ ڈالا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر سازو سامان بر آمد کیا گیا، جس میں تین اے کے 56 رائفل، دو چینی پستول، دو چینی دستی بم، ایک دوربین، چھ اے کے میگزین، دو پستول میگزین کے علاوہ دیگر سازو سامان شامل ہے۔

اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے اسلحہ برآمد
اننت ناگ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے اسلحہ برآمد

By

Published : Feb 21, 2021, 11:34 AM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے مامل پہلگام علاقہ کے جنگل میں فوج اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں کی ایک کمین گاہ (ہائیڈاوٹ) سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرینگر کے کرشنا ڈھابا حملہ کے سازش کار کی گرفتار کے بعد پہلگام کے مامل جنگل میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کی نشاندہی کی گئی۔

پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی کے دوران کمین گاہ پر چھاپہ ڈالا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دیگر سازو سامان بر آمد کیا گیا، جس میں تین اے کے 56 رائفل، دو چینی پستول، دو چینی دستی بم، ایک دوربین، چھ اے کے میگزین، دو پستول میگزین کے علاوہ دیگر سازو سامان شامل ہے۔
فوج اور پولیس کی اس مشترکہ کارروائی کو ایک بڑی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اس سلسلہ میں مزید پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details