ضلع اننت ناگ کی تحصیل پہلگام علاقے میں لہر فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کلچرل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس کلچرل تقریب میں وکٹر فورس کے جی او سی میجر جنرل ریشم بالی نے شرکت کی۔
وکٹر فورس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل رشم بالی نے کہا 'کشمیر اب امن کی جانب لوٹ رہا ہے اور اس میں یہاں کے لوگوں کا بہت بڑا رول ہے۔ تاہم پاکستان ہمیشہ کی طرح امن کے ماحول کو بگاڑنے کے تاک میں ہے اور ان کوششوں کو ناکام بنانا ہے'۔
'کشمیر اب امن کی طرف لوٹ رہا ہے' اس موقع پر کلچرل شو کا افتتاح کرنے کے بعد جی او سی وکٹر فورس نے جموں کشمیر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وہیں پروگرام میں شریک ہوئے نوجوان فنکاروں کی جانب سے جموں کشمیر کے مختلف پہلو اجاگر کرنے پر بھی جی او سی نے اظہار مسرت کیا۔
انہوں نے کہا 'یہاں کے نوجوانوں نے پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ ایسے میں ضرورت اس بات کی ہے کہ جموں کشمیر امن کی راہ پر گامزن ہو جائے'۔
انکے ہمراہ 1 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے کمانڈر، 1 راشٹریہ رائفلز کے سی او و دیگر افسران بھی موجود رہے۔ جبکہ جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی سی آر پی ایف بھی تقریب کا حصہ بنے۔