ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ نے کہا کہ 'سابق ایگزیکٹو افسر نے ٹینڈرنگ کے بغیر ایک مقامی شخص کو پارکنگ کا ٹھیکہ ایک سال تک الاٹ کیا ہے۔'
اننت ناگ میں غیر قانونی پارکنگ الاٹمنٹ کا معاملہ - میونسپل کونسل
ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں میونسپل کونسل کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی پارکنگ الاٹمنٹ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
اننت ناگ میں غیر قانونی پارکنگ الاٹمنٹ کا معاملہ
شاہ نے کہا کہ 'انہوں نے اربن لوکل باڈیز کے ڈائریکٹر کو اس معاملہ کی تفصیلی رپورٹ پہلے ہی بھیج دی ہے جس میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تاہم 5 اگست کے بعد نا مسائد حالات کی وجہ سے معاملہ لٹک گیا تھا۔'
ہلاک احمد شاہ نے کہا کہ 'وہ یہ معاملہ دوبارہ اعلی حکام کے نوٹس میں لائیں گے۔'
Last Updated : Mar 1, 2020, 7:16 PM IST