مقبول ویرے کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے تھا۔ مرحوم گزشتہ کئی برسوں سے صحافتی شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔
معروف صحافی مقبول ویرے کا انتقال
کشمیر کے معروف صحافی محمد مقبول ویرے کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔
معروف صحافی مقبول ویرے کا انتقال
اطلاعات کے مطابق آج گھر میں دل کا دورہ پڑا، جس کے فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
محمد مقبول ویرے آل انڈیا ریڈیو سرینگر سے نشر ہونے والے معروف پروگرام شیربین سے وابستہ تھے۔ انہوں نے چند برس قبل 'سچ نیوز' کے نام سے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا تھا جو مقامی سطح پر کافی مقبول ہوا۔ اس کے علاوہ مقبول ویرے قومی اخبار انڈین ایکسپریس اور کئی مقامی اخبارات سے منسلک رہے تھے۔