لاک ڈاؤن کے باعث مختلف ریاستوں میں پھنسے وادی کشمیر کے لوگوں کی گھر واپسی کی کارروائی جاری ہے اور ضروری اشیاء کے ٹرک ڈرائیوروں کی آمد رفت بھی لگاتار جاری ہے۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے وادی میں داخل ہونے سے پہلے ان کی میڈیکل اسکریننگ کرنا ضروری ہے۔
اننت ناگ: ٹرک ڈرائیورز کی اسکریننگ جاری - kashmir coronavirus
وادی کشمیر میں کورونا وائرس وبائی بیماری پر قابو پانے کے لیے اننت ناگ کے قاضی گنڈ ٹول پوسٹ پر باہر سے آنے والے لوگوں بالخصوص ٹرک ڈرائیوروں کی اسکریننگ شد و مد سے جاری ہے۔
ٹرک ڈرائیورز کی اسکریننگ شدومد سے جاری
محکمہ ہیلتھ و ایوشمان بھارت کے ملازمین وادی میں داخل ہونے سے پہلے ہر فرد کا قاضی گنڈ کے ٹول پوسٹ پر میڈیکل اسکریننگ کرتے ہیں۔
مزکورہ محکمہ سے تعلق شدہ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ابھی تک میڈیکل اسکریننگ میں کوئی کووڈ-19 پازیٹیو نہیں پایا گیا ہے۔ انہوں ںے مزید کہا کہ جن افراد کو اسکریننگ میں بخار یا اور کوئی سمٹوم نکلتا ہے ان کو نزدیکی قاضی گنڈ کے اسپتال میں منتقل کیا جاتا ہے۔