تصادم ختم ہونے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصادم شدہ جگہ کا دورہ نہ کریں، جب تک بم ڈسپوذل اسکواڈ کی طرف سے ایسی جگہ کو محفوظ قرار نہ دیا جائے
اننت ناگ: تصادم شدہ مقام کا دورہ نہ کرنے کی اپیل - عسکری تنظیم میں شمولیت
جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آرونی علاقے میں گزشتہ شام ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ دو فوجی اہلکار کے زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہیں کہ وہ تصادم شدہ مقام کا دورہ نہ کریں جب تک بم ڈسپوذل اسکوڈ کی طرف سے ایسی جگہ کو محفوظ قرار نہ دیا جائے۔ ایسی جگہ جان لیوا بارودی مواد جیسے گرینیڈ، آئی ای ڈی ہو سکتے ہیں۔ ہم ایسی نوعیت کے حادثات سے بچنے کے لیے لوگوں کے تعاون کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ تصادم میں خیموہ کولگام سے تعلق رکھنے والے شاہد نامی عسکریت پسند ہلاک ہوا اور بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے چند روز قبل ہی عسکری تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
تصادم کے بعد مشتعل افراد نے فورسز کے آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور پتھراؤ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فوسز نے جوابی کاروائی کے دوران مظاہرین پر لاٹھی چارچ کیا اور آنسو گیس کے گولے بھی داغے۔