ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب شخص کے مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی۔
اننت ناگ: ڈانگر پورہ میں آتشزدگی، 3 مکانات خاکستر - مکان میں اچانک آگ نمودار
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈانگر پورہ علاقے میں گزشتہ شب آتشزدگی کے ایک واقعے میں تین مکانات اور چند دکانیں خاکستر ہو گئیں۔ تاہم آتشزدگی کے اس واقعے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق گرچہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی سروس نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم آگ کی اس واردات نے آناً فاناً پاس کے 2 مکانات کو پوری طرح اپنی چپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے کیس درج کرکے آگ کی وجہ کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران وادی کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے کئی واقعات پیش آئے جس میں کروڑں روپیوں کا نقصان ہوا۔
چند روز قبل سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایک 5 دکانیں خاکستر ہوگئی تھیں، وہیں کرن نگر میں میں آتشزدگی کا ایک واقع پیش آیا جس میں بھی کئی دکانیں خاکستر ہو گئی تھیں۔