اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kapran Dossa Road : چھیالیس برسوں کے بعد کپرن دیسا سڑک منصوبہ کو منظوری ملنے کے آثار - کپرن ڈیسا روڈ تعمیر تخمینہ

وادی کو خطہ چناب سے جوڑنے کے لئے سنہ 1977 میں اُس وقت کے وزیر اعلی مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے کپرن دیسا روڈ کو منظوری دی تھی، سڑک کی باضابطہ طور نشاندہی کی گئی اور بعد میں مذکورہ پروجیکٹ کا کام بند کردیا گیا۔ 45 برس گزر جانے کے بعد بھی کپرن دیسا پروجیکٹ کا خواب آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا اور لوگ آج بھی اس کے منتظر ہیں۔

Kapran Dossa Road
Kapran Dossa Road

By

Published : Mar 6, 2023, 10:47 PM IST

چھیالیس برسوں کے بعد کپرن دیسا سڑک منصوبہ کو منظوری ملنے کے آثار

اننت ناگ:سڑک رابطہ نہ صرف ملک کی مجموعی ترقی کے لئے بہت اہم ہے بلکہ شاہراہیں سماجی، اقتصادی اور تجارتی اکائی کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔وادی کو خطہ چناب سے جوڑنے کے لئے سنہ 1977 میں اُس وقت کے وزیر اعلی مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے کپرن دیسا روڈ کو منظوری دی تھی۔سڑک کی باضابطہ طور نشاندہی کی گئی اور اسے کپرن سے ڈوڈہ کے دیسا تک تعمیر کرنے کے لئے باضابطہ طور منصوبہ تیار کیا گیا، جس کے بعد ڈیڈی بل سے آگے 6 میٹر تک سڑک کی ہمواری بھی کی گئی۔ تاہم بعد میں مذکورہ پروجیکٹ کا کام اچانک بند کردیا گیا۔

تب سے لیکر آج تک کئی سرکاریں آئیں، لیکن کسی نے بھی اس کی طرف دھیان نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ 46 برس گزر جانے کے بعد بھی کپرن دیسا پروجیکٹ کا خواب آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوا اور لوگ آج بھی اس رابطہ سڑک کی تعمیر کے منتظر ہیں۔ حالانکہ اس پروجیک کی سرد مہری ختم ہونے کے آثار اس وقت نظر آئے جب گذشتہ برس اس کے لئے ایک ڈی پی آر تیار کیا گیا،جس میں پروجیکٹ پر 5112.14 کروڑ کا تخمہ لگایا گیا ہے۔ سڑک کی لمبائی 35 کلو میٹر ہوگی جبکہ کپرن اور دیسا کے درمیان ٹنل کے دو ٹیوب بلترتیب 14 کلو میٹر لمبے ہونگے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کونسل کے ممبر ڈورو ویری ناگ پیر شہباز نے کہا کہ وہ گذشتہ کئی برسوں سے اس منصوبے کے بارے میں لگاتار کوششوں میں جٹے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں وہ مرکزی وزیر برائے ٹرانسپورٹ نتن گٹکری اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملے ہیں، جہاں پر انہیں مذکورہ پروجیکٹ پر جلدی کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گیی۔

مزید پڑھیں:Kaparan Desa Link Road Project اننت ناگ اور چناب کے درمیان رابطہ سڑک تعمیر کرنے کا مطالبہ

ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا واحد راستہ ہے جو وادی کو خطہ چناب سے جوڑنے کے لئے سب سے آسان اور مختصر راستہ ہے۔اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے کے بعد نہ صرف آر پار کے لوگوں کے لئے آسان راستہ ہوگا،بلکہ اس سے پہاڑی علاقوں میں روزگار کے وسائل میں اضافہ ہوگا اور سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:DDC Member Verinag Interview: ویری ناگ کے دوردراز علاقے ترقی سے کوسوں دور کیوں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details