اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kandivara Village in Kokernag Without Roads کانڈیوارہ، چیرہاڑ علاقہ رابطہ سڑک سے محروم - کانڈیوارہ رابطہ سڑک سے محروم

کوکرناگ کے کانڈیوارہ، چیرہاڑ علاقہ کے باشندوں کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ کئی دہائیوں سے علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیر کے منتظر ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے لیت و لعل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ Kandivara village in South Kashmir without roads

Kandivara village in Kokernag without roads: کانڈیوارہ، چیرہاڑ علاقہ رابطہ سڑک سے محروم
Kandivara village in Kokernag without roads: کانڈیوارہ، چیرہاڑ علاقہ رابطہ سڑک سے محروم

By

Published : Sep 1, 2022, 6:22 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقہ میں چیرہاڑ اور اس سے ملحقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے علاقے میں رابطہ سڑک نہ ہونے کے سبب کثیر آبادی کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ South Kashmir Village without roads مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی بار سڑک کی تعمیر کے حوالہ سے مختلف محکموں کے چکر لگائے تاہم ’’لوگوں کی دیرینہ مانگ کو آج تک کسی بھی محکمہ نے عملی جامہ پہنانے کی زحمت گوارا نہ کی۔‘‘

کانڈیوارہ، چیرہاڑ علاقہ رابطہ سڑک سے محروم

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کانڈیوارہ، چیرہاڑ علاقہ کے باشندوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’لوگ دور جدید میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔‘‘ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ جب ان کے بچے اسکول جاتے ہیں تو انہیں عبور و مرور میں کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔ No roads in Kandivara villageبارشوں کے دوران بعض اوقات ڈھلان پر پھسلن پیدا ہوجاتی ہے، جس کے نتیجے میں کئی اسکولی بچوں کے ساتھ ساتھ مقامی بزرگوں کو بھی چوٹیں پیش آئی ہیں۔

لوگوں کے مطابق ’’کچی سڑک کی خستہ حالی کے باعث کسی بھی ایمرجنسی کے دوران لوگوں کو نا قابل بیاں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔ رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث مریضوں خاص کر حاملہ خواتین کو ہسپتال لے جانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے علاقے میں رابطہ سڑک کی تعمیر کے منتظر ہیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے لیت و لعل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برفباری کے دوران انہیں مین روڑ تک پہنچنے کے لئے دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مقامی لوگ دہائیوں سے اس امید میں ہیں کہ کب انتظامیہ سڑک کو از سر نو تعمیر کر کے میگڑمائزیشن کا کام شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کو سڑک کے حوالہ سے پیش آنے والی مصیبتوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ علاقے میں رابطہ سڑک کے قیام کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے۔

مزید پڑھیں:Macadamisation of Road in Badasgam: کوکرناگ کے بدسگام میں برسوں بعد میگڈمائزیشن سے عوام میں خوشی

ABOUT THE AUTHOR

...view details