ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ، ڈاکٹر پیوش سنگلا کی زیر صدارت جواہر نوودیا ودھیالیہ عیشمقام میں چھٹی کلاس کے داخلے کے لئے آنے والے سلیکشن ٹیسٹ کے امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی۔
اننت ناگ: جے این وی داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ - ڈاکٹر پیوش سنگلا
ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ٹیسٹ کو شفافانہ طریقہ سے انجام دینے، امتحانی مراکز میں مناسب انتظامات کو یقینی بنانے اور امتحان کے دوران کووڈ پروٹوکول کو روبہ عمل لانے کا خاص خیال رکھیں۔
![اننت ناگ: جے این وی داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ جے این وی انٹرنس ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-12609843-1016-12609843-1627550781179.jpg)
جے این وی انٹرنس ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالہ سے جائزہ میٹنگ
جے این وی داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ میٹنگ
یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش کا سلسلہ 30 جولائی تک جاری رہنے کا امکان
ڈی سی نے طلباء کو ہر طرح کی سہولیات کی دستیابی کے علاوہ آزادانہ اور منصفانہ طریقہ سے مسابقتی امتحان کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں اے ڈی سی، غلام حسن شیخ، پرنسپل جے این وی، نثار احمد، ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور زیڈ ای اوز نے شرکت کی۔