اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update وادی کشمیر میں اگلے کئی روز تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی - وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے وادی میں 16 اکتوبر تک موسم جوں کا توں رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں جمعہ کی شام موسم نے کروٹ بدلی۔ رات بھر موسم ابر آلود رہنے کے بعد ہفتہ کو علی الصبح پہلے تیز ہوائیں چلیں، اُس کے بعد ہلکی بارشیں شروع ہوئیں۔ Weather of Jammu And Kashmir

Etv Bharatوادی کشمیر میں اگلے کئی روز تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی
Etv Bharatوادی کشمیر میں اگلے کئی روز تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2023, 11:39 AM IST

Updated : Oct 14, 2023, 12:59 PM IST

وادی کشمیر میں اگلے کئی روز تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی

اننت ناگ: محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے میدانی اور پہاڑی علاقوں میں ہفتے کی صبح سے برف بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا۔ ایسے میں وادی کے میدانی علاقوں میں میں رک رک بارشیں ہورہی ہیں جب کہ چند پہاڑی مقامات پر ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ جس کے سبب سردی میں اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ کل ہی محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 14 سے 17 اکتوبر تک برف و باراں کی پیشین گوئی کی تھی۔ پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں جمعہ کی شام موسم نے کروٹ بدلی رات بھر موسم ابر آلود رہنے کے بعد ہفتہ کو علی الصبح پہلے تیز ہوائیں چلیں، اُس کے بعد ہلکی بارشیں شروع ہوئیں۔

وادی کشمیر میں اگلے کئی روز تک موسم خراب رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے اگلے چار روز کے دوران اونچے علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری اور بارش کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔ اسی کے ساتھ محکمے نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نقصان سے بچنے کے لیے فصل کی کٹائی اور درختوں سے پھل اتارنے کا کام چند تک روک دیں۔ وہیں اس مدت کے دوران موسم کے کروٹ بدلنے کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے ساتھ ہی لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ وہیں موسم خراب ہونے کے سبب کسانوں کو مشکلات درپیش ہیں کیونکہ ان دنوں سیبوں کی اُترائی اور دھان کی کٹائی کا سیزن چل رہا ہے۔ تاہم موسم خراب رہنے کے سبب کسانوں کو روز مرہ کے کام کاج میں بھی دقتیں پیش آرہی ہیں۔

سنتھن ٹاپ پر مسلسل برف باری کی وجہ سے کشتواڑ کی طرف ٹریفک روکنے کی ہدایت

ادھر کشمیر کے سیاحتی مقامات گلمرگ، سونہ مرگ کے علاوہ، زوجیلا، پیر کی گلی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں رک رک کر برفباری ہوئی۔ ایسے میں ایڈوائزی جاری کر کے کہا گیا ہے کہ خراب موسم نقل و حمل میں عارضی خلل کا سبب بن سکتا، خاص طور پر زوجیلا پاس، مغل روڑ، سنتھن ٹاپ، سادھنا ٹاپ، مغل روڑ، پیر کی گلی، گریز اور راز دان ٹاپ کے علاوہ وادی کشمیر کے دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Oct 14, 2023, 12:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details