اردو

urdu

ETV Bharat / state

JK Police Distributes Tricycle : پولیس کی جانب سے ضرورت مندوں میں ٹرائیسکل، سلائی مشین تقسیم - غریب اور پسماندہ افراد میں مفت وہیل چیئر

ضلع اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام کے دوران غریب اور پسماندہ افراد میں مفت وہیل چیئر، ٹرائسکل اور سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ JK Police Distributes Tricycle sweing maching

پولیس کی جانب سے ضرورت مندوں میں ٹرائیسکل، سلائی مشین تقسیم
پولیس کی جانب سے ضرورت مندوں میں ٹرائیسکل، سلائی مشین تقسیم

By

Published : Apr 4, 2023, 4:01 PM IST

پولیس کی جانب سے ضرورت مندوں میں ٹرائیسکل، سلائی مشین تقسیم

اننت ناگ (جموں و کشمیر) :جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے غریب اور پسماندہ افراد کی امداد کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز کھنہ بل، اننت ناگ میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقدہ اس تقریب / پروگرام کے دوران اننت ناگ پولیس نے جسمانی طور کمزور افراد لوگوں میں ٹرائیسکل، وہئیل چیئر جبکہ معاشی طور کمزور خواتین کو سلائی مشین فراہم کی گئیں۔

اننت ناگ پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ اس پروگرام میں ایس پی آپریشن فرقان قادر، ڈی وآئی ایس پی سید آفاق، ڈی ایس پی عاشق حسین اور دیگر متعلقین بھی موجود رہے۔ ڈی وائی ایس پی، سید آفاق، نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ہمیشہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور غریب عوام کی خدمت کے لئے پیش پیش رہتی ہے۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سید آفاق نے کہا: ’’چونکہ رمضان المبارک کا پاک اور با برکت مہینہ چل رہا ہے، جس میں اللہ کی بارگاہ میں خصوصی عبادات کے ساتھ ساتھ غریب اور مستحق لوگوں میں عطیہ و صدقات پیش کئے جاتے ہیں، اور اسی با برکت مہینے کے چلتے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کے لئے اس طرح کی پہل شروع کی گئی ہے، تاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو کچھ حد تک راحت مل سکے اور پولیس کو اس با برکت مہینے میں خدمت خلق کا سنہرا موقع بھی مل سکے۔‘‘

جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز کے تحت سماجی اصلاح بہتری کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ عوام اور پولیس کے مابین تعلقات کو بھی مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ ادھر، مقامی باشندوں نے پولیس کی جانب سے اس طرح کے پروگرامز کے انعقد کی سراہنا کی گئی جبکہ مستقبل میں اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کی امید کا اظہار کیا گیا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details