اردو

urdu

ETV Bharat / state

محبوبہ مفتی نے اننت ناگ کا دورہ کیا

محبوبہ مفتی کانگریس کے سینئر لیڈر مرحوم پیر حسام الدین کی اہلیہ حنیفہ بیگم کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کے گھر ضلع اننت ناگ کے دمحال خاشی پورہ گئی تھیں۔

محبوبہ مفتی نے کیا اننت ناگ کا دورہ
محبوبہ مفتی نے کیا اننت ناگ کا دورہ

By

Published : Mar 10, 2021, 3:30 PM IST

پی ڈی پی کی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز اننت ناگ کا دورہ کیا۔

محبوبہ مفتی نے کیا اننت ناگ کا دورہ

میڈیا سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرحوم پیر حسام الدین مرحوم مفتی محمد سید کے خاص ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے اور پیر حسام الدین کے ساتھ ان کے گھریلو تعلقات رہے ہیں۔

انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ سمن کے بارے میں کیے گئے ایک سوال کے جواب میں محبوبہ نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے۔ اس لیے انہیں عدالت کے فیصلہ کا انتظار ہے۔ وہیں، پاسپورٹ معاملہ پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ معاملہ بھی کورٹ میں ہے اور جلد ہی عدالت اس کے بارے میں اپنا فیصلہ سنائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو انفورسمینٹ ڈائیریکٹوریٹ نے سمن جاری کرتے ہوئے دہلی طلب کیا تھا۔ منی لانڈرنگ کیس میں محبوبہ مفتی کو 15 مارچ تک ای ڈی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی تھی جس کے بعد محبوبہ مفتی نے سمن کو منسوخ کرنے کے لیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے آج سمن پر عبوری روک لگا دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details