اردو

urdu

ETV Bharat / state

Poonch Attack پونچھ راجوری حملوں میں پڑوسی ملک پاکستان کا ہاتھ، اشوک کول - اشوک کول کا بیان

ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل علاقے میں وزیراعظم نریندر مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام 'من کی بات' سننے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر اشوک کول نے کہا کہ پونچھ راجوری واقعہ میں پڑوسی ملک پاکستان کا ہاتھ ہے اور پاکستان کشمیر میں امن کے خلاف پہلے سے ہی کام کر رہا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات کا انعقاد جلد عمل میں لایا جائے گا۔

پونچھ راجوری حملوں میں پڑوسی ملک پاکستان کا ہاتھ، اشوک کول
پونچھ راجوری حملوں میں پڑوسی ملک پاکستان کا ہاتھ، اشوک کول

By

Published : Apr 30, 2023, 6:47 PM IST

پونچھ راجوری حملوں میں پڑوسی ملک پاکستان کا ہاتھ، اشوک کول

اننت ناگ:جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اچھہ بل کے ڈاک بنگلو میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام 'من کی بات' کا 100 ویں ایپیسوڈ عوام تک پہنچانے کے لیے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں علاقے کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی، جنہوں نے ریڈیو کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی کو سنا۔ اس موقعے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور آرگنائزیشن سیکرٹری اشوک کول موجود رہے۔

اس موقع پر اشوک کول نے کہا کشمیر میں انتخابات کا انعقاد جلد عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے نے کہا کہ جس طرح الیکشن کمیشن نے ARO'S اے آر اوز کو حال ہی بھلایا تھا اس سے ایک بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ جموں کشمیر یوٹی میں الیکشن جلد عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پونچھ راجوری واقعہ میں پڑوسی ملک پاکستان کا ہاتھ ہے اور پاکستان کشمیر میں امن کے خلاف پہلے سے ہی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیر کے امن کو بگاڑا ہے، جس کا اثر کشمیر کی ترقی اور معیشت پر پڑتا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کو لالچ دے کر ان کا غلط کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان سے اپیل کی کہ وہ کشمیر اور کشمیریوں کا استعمال کرنا بند کر دیں۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے من کی بات پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے اور ان کے عزائم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ جب وزیراعظم نریندر مودی جی کا خواب پورا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mysterious Death in Poonch پونچھ میں نوجوان کی پراسرار موت، پولیس کے خلاف مظاہرے

انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیری عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں وہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آنے والے وقت میں ملک کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہوگی۔ کول نے کہا کہ وزیراعظم کے مشن کو عملانا اور اس کو گھر گھر پہنچانے کے لیے اس طرح کے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہمیشہ سے ہی کوشش رہی ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس کرے۔ آج کا پروگرام اس لیے دور دراز علاقے میں منعقد کرنا تھا تاکہ لوگ خود وزیراعظم کو سنیں اور ان کی بات پر عمل پیرا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details