اردو

urdu

ETV Bharat / state

Avalanche strike Sinthan Top سنتھن ٹاپ پر برفانی تودا گر آیا ، جے سی بی آپریٹر ہلاک

سیاحتی مقام سنتھن ٹاپ پر منگل کے روز برفانی تودا گر آیا،جس کے نتیجے میں جے سی بی آپریٹر کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ متوفی جے سی بی آپریٹر کی شناخت جاوید احمد زاگو ولد عبدالعزیز ساکن لارنو کے بطور ہوئی ہے۔

Representational pic
علامتی تصویر

By

Published : Mar 28, 2023, 5:20 PM IST

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے سب ضلع کوکرناگ کے وادی برینگ اور ضلع اننت ناگ کو خطے چناب یعنی کشتواڑ سے جوڑنے والی سنتھن ٹاپ شاہراہ پر آج ایک برفانی تودا گر آیا، جس کے نتیجے میں جے سی بی آپریٹر تودے کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ یہ جے سی بی آپریٹر سنتھن ٹاپ پر برف ہٹانے میں مصروف تھا، اور اچانک سے ایک برفانی تودا گر آیا، جس کی زد میں آکر وہ ہلاک ہو گیا۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کئی جے سی بی آپریٹر علاقے میں برف ہٹانے میں مصروف تھے کہ اچانک برفانی تودہ گرنے سے وہ بہہ گئے۔ جب کہ چند آپریٹرز باہر نکلنے میں کامیاب ہوئے، جبکہ کچھ برفانی تودے کے نیچے دب گئے۔


اس حوالے سے ایس ایچ او لارنو کے ہمراہ تحصیلدار لارنو کی نگرانی میں فوری طور پر بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک جے سی بی آپریٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ برف صاف کرنے میں مصروف افراد میں سے دو افراد لاپتہ ہیں لیکن صحیح تفصیلات کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ ریسکیو آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"


متوفی جے سی بی آپریٹر کی شناخت 35 سالہ جاوید احمد زگو ولد عبدالعزیز زگو ساکن لارنو کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:Kishtwar Sinthan Road opened For Traffic پہلی بار سِنتھن ٹاپ چلہ کلان میں ٹریفک کیلئے بحال

ABOUT THE AUTHOR

...view details