اردو

urdu

ETV Bharat / state

جاوید ٹاک پدم شری ایوارڈ سے سرفراز - زیبا آپا

جسمانی طور پر ناخیز افراد کے لیے کام کررہے مشہور سماجی کارکن اور جاوید احمد ٹاک کو قومی دارالحکومت دہلی میں نومبر 8 کو پدم شری ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

جاوید ٹاک پدم شری ایوارڈ سے سرفراز
جاوید ٹاک پدم شری ایوارڈ سے سرفراز

By

Published : Nov 9, 2021, 2:13 PM IST

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ، اننت ناگ میں ’’زیبا آپا‘‘ نامی ادارے کے سرپرست جاوید احمد ٹاک کو نئی دہلی میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے گزشتہ روز پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔

جاوید ٹاک نے دو دہائیاں قبل غریب و نادر جسمانی طور ناخیز افراد کی فلاح و بہبود کے لئے ایک غیر سرکاری تنظیم کا قیام عمل میں لایا۔ جاوید خود بھی جسمانی طور ناخیز ہیں اور چلنے پھرنے کے لیے انہیں وہیل چیئر کا استعمال کرنا پڑرہا ہے۔

انہوں نے کشمیر یونیورسٹی سے سوشل ورک میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں؛

جاوید پیدائشی طور ناخیز نہیں تھے، سنہ 1997 میں نامعلوم افراد نے ان پر گولیاں برساکر انہیں عمر بھر کے لئے معذور بنادیا۔

سنہ 2003 میں انہوں نے بجبہاڑہ، اننت ناگ میں جسمانی طور پر کمزور بچوں کے لئے جامع تعلیم کا ایک اعلیٰ ادارہ قائم کیا جو کہ ’’زیبا آپا‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ اس ادارے سے تقریباً 250 طلباء براہ راست مستفید ہوئے ہیں، جب کہ 10000 مختلف معذور بچوں کو بالواسطہ فائدہ ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details