اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں جن ابھیان منعقد

جنوبی ضلع اننت ناگ میں انتظامیہ نے جن ابھیان عوامی مہم کے  تحت ڈاک بنگلہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

اننت ناگ میں جن ابھیان منعقد
اننت ناگ میں جن ابھیان منعقد

By

Published : Sep 25, 2020, 9:17 PM IST


جموں و کشمیر ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلہ میں انتظامیہ نے جن ابھیان کے تحت ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں ضلع کے مختلف طبقا ہائے فکر سے وابستہ افراد اپنی شکایات اور مسائل کو دور کرنے کے لیے حصہ لیا۔

اننت ناگ میں جن ابھیان منعقد
پروگرام میں سابق فوجیوں اور جسمانی طور پر معذور افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے راشن کارڈز کے اجراء، بجلی کے بلوں میں رعایت، ماہانہ اعزاز میں اضافہ، آسانی سے رسائی کے لیے سرکاری دفاتر میں دفتری توالت جیسے مسائل کو ڈی ڈی کے سامنے رکھے ۔ ڈیپٹی کمشنر اننت ناگ مسٹر کے کے سدھا نے سابقہ فوجیوں اور معذور افراد کے کچھ معاملات کو موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے حقیقی مسائل کو مرحلہ وار پورا کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'بیک ٹو وولیج سوم شروع کرنے کا کیا فائدہ'



ڈی سی نے تین معذور میں لیپ ٹاپ بھی تقیسم کیے جن میں سے ایک زیبا آپا انسٹیٹیوٹ بجباڈہ اور دو طلباء اے ایم یو میں زیر تعلیم ہیں۔ اس پروگرام میں ڈی سی اننت ناگ کے علاوہ اے ڈی سی اور اے سی آر بھی موجود رہے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ یونین ٹریٹری میں بیک ٹو ولیج پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہی ہے۔ انتظامیہ نے بیک ٹو ولیج سوم شروع کرنے سے قبل جن ابھیان پروگرام منقد کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details