اننت ناگ: وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں سمیت میدانی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے 7 اور 8 جنوری کو برفباری کی پیش گوئی کی تھی جس کے عین مطابق گزشتہ روز سے پہاڑی علاقوں میں مسلسل بھاری برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے درمیانہ درجہ کی برفباری ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
وہیں، مسلسل بھاری برفباری کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر چٹانیں کھسکنے سے شاہراہ مسلسل دو روز سے بند Jammu-Srinagar Highway Remains Closed ہے۔ ٹنل کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں، جس کی وجہ سے درماندہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شاہراہ کو قابل آمدو رفت بنانے کے لئے حکام کی کوششیں جاری ہیں، تاہم مسلسل برفباری کے سبب شاہراہ کو ٹھیک کرنے میں رکاوٹیں حائل Jammu-Srinagar National Highway Closed Due To Snowfall ہو رہی ہیں۔