حکمنامہ کے مطابق محکمہ پی ڈبلیو ڈی آر اینڈ بی ڈویژن اننت ناگ میں بحیثیت ورکس سوپروائزر کام کر رہے مشتاق احمد بٹ کو اپنی ڈیوٹی میں مبینہ کوتاہی برتنے کی پاداش میں معطل کیا گیا اور انہیں فوری طور پر ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی کے دفتر منسلک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اے ڈی سی اننت ناگ کو معاملہ کی تحقیقات کرکے پانچ روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ کے اُرنہال علاقہ کے رہنے والے سینئر صحافی احمد علی فیاض نے ٹویٹ کے ذریعہ شکایت کی تھی کہ بریسٹ کینسر میں مبتلا ان کی اہلیہ کو علاج و معالجہ کے لیے سرینگر کے سُپر اسپیشلٹی ہسپتال پہنچانا لازمی تھا.. تاہم بھاری برفباری کی وجہ سے سڑک رابطہ بند تھا۔