اننت ناگ کے آرونی بجبہاڑہ علاقہ کے شیخ محلہ کو سکیورٹی فورسز نے اس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
اننت ناگ: سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ
مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آرونی بجبہاڑہ علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کے بعد علاقہ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔
security forces
ذرائع کے مطابق جوں ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی، مشتعل نوجوانوں نے ان پر پتھراؤ شروع کیا جس دوران کئی سکیورٹی اہلکاروں کو چوٹیں آئی ہیں جبکہ چند گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لیے سی آر پی ایف و پولیس نے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد حالات قابو میں آئے۔