اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حریت رہنماؤں سے مذاکرات کا بہترین موقع'

پی ڈی پی کی صدر و جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر حریت و دیگر علیحدگی پسندرہنماؤں نے مذکرات کے حوالے سے نرمی دکھائی ہے تو اس کا مرکزی سرکار کو خیر مقدم کرنا چاہیے۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی پریس کانفرنس

By

Published : Jul 7, 2019, 3:36 PM IST

جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاکہ اگر مرکز ایسا نہیں کرتی ہے تو اس طرح سے وہی غلطی دہرائی جائے گی، جو علحیدگی پسند رہنما نے مذکرات کاروں سے بات نہ کرکے کی تھی۔

پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی پریس کانفرنس، متعلقہ ویڈیو

اننت ناگ میں اپنے دورے کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کے نام پر بندشوں سے بلا وجہ عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں گورنر کو نوٹس لینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ امرناتھ یاترا کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔

اس موقع پر محبوبہ مفتی نے پارٹی کارکنان کے کئی وفود سے ملاقات بھی کی اور موجودہ صورتحال کے تناظر میں ان سے رائے حاصل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details