جموں و کشمیر میں جہاں پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات ہوئے وہیں اس انتخابی عمل میں کئی نمائندوں نے اپنی قسمت آزمائی کی۔ یہ انتخاب پر امن طریقے سے ہی اختتام پذیر ہوئے۔
اگر حلقہ انتخاب لارنو کی بات کریں جہاں پر پی اے جی ڈی کی امیدوار خالدہ بی بی نے سات ووٹوں سے اپنی جیت کو یقینی بنایا تھا تاہم ان کی حریف آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے درخواست کی تھی کہ ووٹوں کی گنتی دوبارہ کرائی جائے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا نے گزشتہ روز ضلع اننت ناگ کے ڈاک بنگلہ کھنہ بل میں ووٹوں کی گنتی کا عمل دوبارہ شروع کیا۔
ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد آزاد امیدوار ساجدہ بیگم نے 61 ووٹوں نے جیت درج کی۔