گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید طارق قریشی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ19 کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا یے، جس کے پیش نظر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے ایک بار پھر دستک دی ہے، لیکن یہ پہلے جیسا خطرناک نہیں ہے۔ تاہم ماضی کی طرح وائرس سے مقابلہ کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔GMC Principal On Covid Cases
GMC Principal On Covid Cases: کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت، پرنسپل جی ایم سی - پروفیسر ڈاکٹر سید طارق قریشی
گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے جس کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔GMC Principal On Covid Cases
کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت، پرنسپل جی ایم سی
انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعال کریں، سینیٹائزر اور ہجوم والی جگہوں پر دوری اختیار کریں، تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ جنوبی کشمیر سے روزانہ متعدد کیسز سامنے آ رہے ہیں، تاہم ابھی تک کسی بھی شخص کو ہسپتال میں داخل کرنے کی نوبت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Corona Update J&K: جموں وکشمیر میں مزید 245 افراد کی رپورٹ مثبت