اننت ناگ: عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر پہلے سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ثابت ہو رہی ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے نئے مریضوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ ریکارڈ کی جارہی ہے۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
نئے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے متعدد ریاستوں میں لاک ڈاؤن، جزوی لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو نافذ ہے۔ اسی طرح جموں و کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کے سائے میں دوسری عیدالفطر کی نماز بھی محلے کی مسجدوں اور گھروں میں ہی ادا کی گئی۔ اس دوران عیدگاہیں ویران نظر آئیں۔