اردو

urdu

ETV Bharat / state

Verinag Festival: محکمہ سیاحت کی جانب سے ویری ناگ فیسٹیول کا اہتمام - جنوبی کشمیر کی خبر

کشمیر کی سیاحتی صنعت Kashmir Tourism معاشی اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے۔ یہاں کے لاکھوں افراد کا روزگار بالواسطہ یا بلاواسطہ سیاحت سے جڑا ہوا ہے۔ ایسے میں یہاں کی منفی تشہیر کا مقابلہ کر کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں ویری ناگ فیسٹیول Verinag Festival جیسے پروگرامز کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

Verinag Festival: محکمہ سیاحت کی جانب سے ویری ناگ فیسٹیول کا اہتمام
Verinag Festival: محکمہ سیاحت کی جانب سے ویری ناگ فیسٹیول کا اہتمام

By

Published : Dec 7, 2021, 3:31 PM IST

جموں کشمیر کی سیاحتی تشہیر Kashmir Tourism اور سیاحوں کو کشمیر آنے کے لیے راغب کرنے کی غرض سے محکمہ سیاحت J&K Tourism Department نے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں ’’ویری ناگ فیسٹیول‘‘ Verinag Festival کا اہتمام کیا۔

محکمہ سیاحت کی جانب سے ویری ناگ فیسٹیول کا اہتمام

منتظمین کے مطابق فیسٹیول Verinag Festival کا مقصد کشمیر کے خوبصورت مقامات خصوصا ویری ناگ کو سیاحتی نقشے پر لانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ان مقامات کی جانب راغب کیا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دو برسوں سے بھی زیادہ عرصے سے جموں کشمیر کی معاشی اعتبار سے اہم ترین صنعت تصور کرنے والی ٹورزم انڈسٹری Kashmiri Tourism بری طرح سے متاثر ہوئی ہے۔

اس صنعت کو نئی روح بخشنے کے لیے محکمہ سیاحت کی جانب سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اسی کڑی کے تحت ویری ناگ، اننت ناگ میں ’’ویری ناگ فیسٹیول‘‘ Verinag Festival کا اہتمام کیا گیا۔ فیسٹیول کا مقصد گیٹ وے آف کشمیر - ویری ناگ- Verinag-Gateway Of Kashmir کو سیاحتی نقشے پر لانا ہے۔

فیسٹیول کے دوران مقامی فنکاروں نے مختلف موسیقی و تمدنی پروگرام پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ مقامی لوگوں اور سیاحوں نے ایسے پروگراموں کو خوش آئند قرار دیا ۔

وادی کشمیر میں خوبصورت مقامات کو منظر عام پر لانے کے علاوہ مذہبی مقامات کو بھی پلگرمیج ٹورازم Pilgrimage Tourism کے زمرے میں شامل کرنے کے لیے محکمہ سیاحت کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:ویری ناگ باغ سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

جنوبی کشمیر میں پارکس، جھیلوں، جھرنوں برف پوش پہاڑوں اور چشموں کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی عظیم و معروف زیارتگاہیں اور مقدس مقامات ہیں جنہیں سیاحتی نقشے Pilgrimage Tourismپر لانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تاریخ کا گواہ 'ویری ناگ چشمہ'

واضح رہے کشمیر کی سیاحتی صنعت Kashmir Tourismمعاشی اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے، یہاں کے لاکھوں افراد کا روزگار بالواسطہ یا بلاواسطہ سیاحت سے جڑا ہوا ہے، ایسے میں یہاں کی منفی تشہیر کو ختم کرنے اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے میں اس طرح کے پروگرامز کافی اہمیت کے حامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details