اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد میں جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے سلسلہ میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کی قیادت جے کے پی سی سی کے سابق صدر غلام احمد میر نے کی۔ پد یاترا میں جے کے پی سی سی کے سینیئر رہنما گلزار احمد بٹ، محمد امین وانی و دیگر کئی سینیئر رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود رہی۔Congress Padyatra in Anantnag
Congress Padyatra in Anantnag: ڈورو اننت ناگ میں کانگریس کی پد یاترا - Gh Ahmad Mir on Congress Padyatra
جموں و کشمیر پردیس کانگریس کے سابق صدر غلام احمد میر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے پد یاترا میں لوگوں کو کانگریس کی حصولیابیوں کے بارے میں جانکاری دی جائے گئی۔ انہوں نے کہا کہ پد یاترا کے لیے کانگریس کے صرف دو نعرے ہیں بھارت جوڑو اور جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرو۔Gh Ahmad Mir on Congress Padyatra
ڈورو اننت ناگ میں کانگریس کی پد یاترا
مزید پڑھیں:
میر نے مزید کہا کہ پورے ملک خاص کر جموں کشمیر میں جمہوری نظام کا گھلا گونٹ دیا گیا، یہاں جمہوریت کا کوئی نام و نشان نہیں ہے، اس لیے جموں کشمیر پردیش کانگریس اس بڈ یاترا میں مرکزی حکومت سے ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زود دے گی۔