تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کاروائی شروع کی تھی۔ تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں۔
اننت ناگ کےسرہامہ علاقے میں تصادم ادھر کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'اننت ناگ کے سرہامہ علاقے میں تصادم شروع ہوا ہے۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کاروائی میں مصروف ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے'۔
بتا دیں کہ آج صبح پلوامہ میں عسکریت پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین ہوئے تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا تھا۔ ہلاک شدہ عسکریت پسند عسکری تنظیم البدر سے وابستہ تھا۔