اننت ناگ:محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے گورنمنٹ میڈیکل کالجز - جی ایم سی جموں، سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، راجوری، کٹھوعہ اور ڈوڈہ کے پرنسپلز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اُن ڈاکٹروں کو فوری طور پر فارغ (ری لیو) کریں جنہوں نے جی ایم سی میں تین سال ملازمت کی مدت پوری کی ہے۔ محکمہ صحت کے ایک افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ میڈیکل افسران تین سال کی مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود جی ایم سیز میں کام کر رہے ہیں۔ اور ابھی تک نہیں ری لیو نہیں کیا گیا ہے جو محکمہ کی پالیسی کی سراسر خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ سے اس معاملے میں وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے کم از کم آٹھ میڈیکل افسران کو غیر مجاز مدت سے آگے کام کرنے کی اجازت کیوں دی؟ جنہیں محکمہ صحت اور طبی تعلیم نے فارغ کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں سینئر ریزیڈنٹس کے خالی عہدوں کو ترجیحی بنیادوں پر پُر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔