جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام علاقے میں منگل کو ایک سڑک حادثے میں انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے کم سے کم 8 اہلکار از جان جبکہ 30 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ای ٹی بھارت کے نمائندہ نے عین شاہدین سے بات کی تو انہیوں نے بتایا کہ بریک فیل اور روڈ چھوٹا ہونے کی وجہ سے جموں و کشمیر پولیس کی گاڑی جس میں آئی ٹی بی پی کے اہلکار سوار تھے فریسلان چندن واری کے مقام پر ڈرائیو کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی۔ جس کے بعد بس پہاڑی سے گر کر ندی میں جاگری۔
آئی ٹی بی پی سڑک حادثے کا شکار، ای ٹی وی بھارت کی گرانڈ رپورٹ پولیس و مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن چلایا گیا ۔فی الحال ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے بتایا کہ حادثہ میں زخمی اہلکاروں کو علاج بہتر کے لیے بی ایس ایف کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سرینگر آرمی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل ’ایس ایل تھیوسن‘ نے چندن واری میں پیش آئے حادثے کے بارے میں بتایا کہ منگل کی صبح چندن وارڈی سے پہلگام کی طرف جارہی ایک بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جس دوران زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اُن کے مطابق حادثے میں شدید طورپر زخمی ہوئے آٹھ اہلکاروں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فوجی ہسپتال بادامی باغ منتقل کیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کا علاج ومعالجہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں چل رہا ہے
یہ بھی پڑھیں : ITBP Vehicle Met With An Accident پہلگام سڑک حادثے میں آئی ٹی بی پی کے آٹھ جوان ہلاک