جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں واقع بجبہاڈہ میں سنچائی کا پانی برباد ہو رہا ہے اور کسانوں کو اپنی زمینوں کو سیراب کرنے میں دشواری ہو رہی ہے۔ سنچائی کا پانی سڑک پر بہنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات درپیش ہے۔
بجبہاڈہ علاقے میں واقع سرہامہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی سنچائی کے پانی پر اگر توجہ دے تو اس کا کسان اچھے سے استعمال کر سکتے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ہم نے اس سے پہلے سڑک کو خود تعمیر کیا لیکن پانی بہنے کی وجہ سے سڑک پھر سے اکھڑ گئی۔ ہمیں ہمشہ اس بات کا خدشہ رہتا ہے کہ گاڑیوں کے ساتھ کوئی بھی حادثہ نہ ہو جائے۔ علاقے میں کثیر آبادی ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔'