محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس نے نہرو یووا مرکز (این وائی کے) اننت ناگ کے تعاون سے اسپورٹس اسٹیڈیم اننت ناگ میں بڑی تقریب کا انعقاد کیا، جہاں طلباء، رضاکاروں اور سرکاری عہدیداروں نے کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے دوران یوگا میں حصہ لیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ نے بطور مہمان خصوصی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کرنے سے جسم اور دماغ پر خاص اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہزاروں برسوں کے عرصے میں اس کے مثبت اثرات سے ثابت ہوا ہے کہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کی نشو ونما کے لئے کافی سود مند ہے۔